امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں 31 اگست کے بعد رہ جانے والے غیر ملکیوں کے انخلاء پر طالبان رضا مند ہوگئے۔
امریکی حکام کے مطابق افغانستان میں رہ جانے والے ان غیر ملکیوں میں 200 امریکی اور دیگر ممالک کے لوگ شامل ہیں۔
امریکی حکام نے مزید بتایا کہ 200 امریکی اور دیگر غیر ملکی شہری بذریعہ چارٹر پرواز افغانستان سے نکلیں گے۔
امریکی حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ امریکیوں و غیر ملکیوں کے اس انخلاء کے لیے طالبان پر امریکی نمائندۂ خصوصی زلمے خلیل زاد نے دباؤ ڈالا ہے۔
Comments are closed.