بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طالبان قیادت کا ایمن الظواہری کی ہلاکت پر ردعمل دینے غور

امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں طالبان کی اعلیٰ قیادت ردعمل دینے کے حوالے سے غور کر رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے اتوار کو ہونے والے ڈرون حملے کی تصدیق کی تھی لیکن ان کا کہنا تھا کہ حملے کا نشانہ بننے والا گھر خالی تھا۔

ایک طالبان رہنما نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ طالبان قیادت میں اعلیٰ سطح پر غور جاری ہے کہ امریکی ڈرون حملے پر ردعمل دیا جائے یا نہیں، اور اگر طے ہوجائے کہ ردعمل دیا جانا ہے تو اس کا طریقہ کار کیا ہونا چاہیے۔

طالبان رہنما نے مزید کہا کہ ردعمل کے حوالے سے پچھلے دو دن سے بہت طویل بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ افغان طالبان کا ردعمل بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ فی الوقت وہ اپنی حکومت تسلیم کروانے کے لیے بین الاقوامی برادری پر زور دے رہے ہیں۔

طالبان حکومت اربوں ڈالر کے منجمد اثاثے بھی بحال کروانا چاہتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.