دہشتگردی میں اضافہ سے ملک پر منفی اثرات میں اضافہ ہوتا ہے پاکستانیوں نے اپنی رائے سے آگاہ کردیا۔
47 فیصد پاکستانیوں نے افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد دہشتگردی میں اضافے کو ملک پر پڑنے والے منفی اثرات میں سرفہرست قرار دے دیا۔
اپسوس پاکستان کے سروے میں 1 ہزار سے زائد شہریوں نے حصہ لیا۔
21 فیصد شہریوں کا خیال ہے کہ طالبان حکومت کے آنے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوگا۔
اپسوس پاکستان کے سروے میں 24 فیصد شہری اس بات کے لیے بھی پر امید ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت افغانستان کے منفی اثرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
Comments are closed.