بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان طالبان حکومت کو تسلیم کرے، مولانا فضل الرحمن

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرے۔

 جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طالبان 20 سالہ جنگ کے بعد فاتح بن کر کابل میں داخل ہوئے۔

 مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طالبان کا وسیع البنیاد حکومت کا عندیہ، عام معافی کااعلان ان کے روِیے کا عکاس ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اب دنیا بھی طالبان کے ساتھ کھلے دل کا مظاہرہ کرے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دنیا طالبان سےتعلقات اور تجارت کو فروغ دے گی تو وہ بھی تعلقات کی قدر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کو بھی بلآخر آئین، قانون اور عوامی رائے کی طرف جانا پڑے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.