بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان کی نئی کابینہ 11ستمبر کو حلف اٹھائے گی، برطانوی میڈیا

افغانستان کی نئی کابینہ کی حلف برداری کی تاریخ سامنے آگئی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کی طرف سے اعلان کردہ عبوری حکومت کی حلف برداری کی تقریب 11ستمبر کو ہوگی۔

ساتھ ہی یہ عالمی میڈیا میں یہ خبر بھی زیر گردش ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت کی افتتاحی تقریب میں روسی سفارتی عہدیدار شرکت کریں گے۔

پاکستان نے انسانی بنیادوں پر افغانستان کی مدد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد نے گزشتہ کی پریس کانفرنس میں افغانستان کی نئی حکومت اور کابینہ کے ارکان کا اعلان کیا تھا۔

طالبان ترجمان کے مطابق ملا محمد حسن آخوند وزیراعظم، ملا عبدالغنی برادر اور ملا عبدالسلام حنفی نائب وزیراعظم ہوں گے۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی( این سی اے) نے کہا ہے کہ پاکستان ذمے دار ایٹمی ریاست ہے،جو ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اس موقع پر وزارت داخلہ، خارجہ، دفاع، خزانہ سمیت وزراء کےناموں کا اعلان کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.