niche dating site girls with long blonde hair kizzle flirting app for married jessica27 online personal ad sites farnham thai thai escort thailand

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا کے 1210 نئے کیسز، 43 مریضوں کا انتقال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 19945 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 1210 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 5680000 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں ابتک 440980 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ آج عالمی وبا کے مزید 1126 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں، اس طرح اب تک 385495 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ آج مزید 43 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7073 ہوگئی ہے۔ جبکہ اس وقت 48412 زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 47554 مریض گھروں اور 43 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ جبکہ مختلف اسپتالوں میں 815 مریض زیرعلاج ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ 718 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اور اس وقت کوویڈ-19 کے 65 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 1210 کورونا کیسز میں 1024 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے۔ جن میں کراچی شرقی 239، جنوبی 168، وسطی 84، ملیر میں 56 ، ضلع غربی 36 اور کورنگی سے 34 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 173، بدین 50، ٹھٹھہ 47، مٹیاری 36، شہید بینظیر آباد 33، تھرپارکر 31، ٹنڈو محمد خان 30، عمرکوٹ 27، دادو 24، میرپور خاص 21، ٹنڈوالہیار 17، جامشورو 15، سکھر 10، گھوٹکی 9، کشمور 9، لاڑکانہ 5، خیرپور 2، سانگھڑ 2  جبکہ نوشہرو فیروز اور شکارپور سے ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.