پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے ضمنی انتخابات میں پنجاب کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا اور لوٹے ہار گئے۔
لاہور میں مراد راس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ اس سے بری حرکت کیا ہو سکتی ہے کہ ووٹ خریدنے کی پھر سازش ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں کرنا چاہتے، ہم 15 سیٹیں جیت چکے ہیں، لوگ بتا چکے ہیں کہ وہ کس پارٹی کو چاہتے ہیں، یہ لوگ جمہوریت کے دشمن ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ دھمکیوں والا لہجہ سنبھالیں، سانحۂ ماڈل ٹاؤن کا قتل عام آپ نے کیا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوٹوں کی سیاست ٹھیک ہوتی تو عوام ان کو ووٹ دیتی، پی ٹی آئی آرام سے نہیں بیٹھے گی۔
اس موقع پر مراد راس نے کہا کہ ہمارے ایم پی اے کو 30 سے 50 کروڑ کی آفر ہو رہی ہے، دوبارہ پیسہ چل رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ہاری ہوئی پارٹی ہے، یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ حکومت بنا رہے ہیں۔
Comments are closed.