بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضمنی انتخاب،221 NA- تھر پارکر ون میں پولنگ جاری

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 221 تھر پارکر ون میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، پولنگ شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گی۔

حلقے میں پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سمیت 12 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔

پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج ریٹرنگ آفیسر نے روک دیئے ہیں۔

ضلع تھرپارکر کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 221 پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی پیر نور محمد شاہ جیلانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ اور پی ٹی آئی کے نظام الدین راہموں سمیت 12 امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 900 ہے، جبکہ 318 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 95 انتہائی حساس اور 130 حساس ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.