بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضمنی الیکشن کے نتائج مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن نوٹس لے: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن نوٹس لے۔

مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن، کرم اور ڈسکہ میں دھاندلی سے نتائج بنائے گئے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے کوئی ضمنی الیکشن نہیں جیتا، یہ حکومت عادی ووٹ چور ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں قبائلی جنگ جاری ہے، دوقبائل میں خونریزی ہو رہی ہے، قبائلی تصادم میں 5 اموات ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کی انتظامیہ یا تو بے بس ہے یا چاہتے ہیں کہ قبائل لڑیں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد وہاں نہ تو کوئی نیا قانون ہے نہ پرانا قانون ہے ، کرم میں جعلی ووٹ پکڑے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.