بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضمانتوں پر لندن مفرور 3 رشتے دار پاکستانیوں کے مستقبل کا فیصلہ کرینگے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ضمانتوں پر مفرور 3 رشتے دار 24 کروڑ پاکستانیوں کے مستقبل کا لندن میں فیصلہ کریں گے۔

لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 150 روپے کلو نایاب آٹا خریدنے والے ریاست اور سیاست سے مایوس ہو گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا، خرم دستگیر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں کے مستقبل کا فیصلہ بھی لندن میں ہی کریں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی کا اصل مسئلہ پاکستان پیپلز پارٹی اور شہبازشریف میں پڑ گیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کسی مسلم لیگی لیڈر کو اس میٹنگ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی، پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا، نواز شریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 150 روپے کلو نایاب آٹا خریدنے والے ریاست اور سیاست سے مایوس ہو گئے، جس اتحادی نے عمران خان کی حکومت کو چھرا گھونپا وہ عوامی حمایت سے محروم ہو گیا ۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہو گئی ہے، بلاول کو ملک چھوڑنے کا بہانہ چاہیے، 70 غیر آئینی وزراء کے خلاف ہائی کورٹ جا رہا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.