گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلیشیر سرکنے کا سلسلہ آج چوتھے روز بھی جاری ہے، مقامی آبادی کا زمینی رابطہ بحال نہ ہونےکے باعث شہریوں کو اشیائے خورونوش کے حصول میں پریشانی کا سامنا ہے۔
غذر کے گاؤں بدصوات میں وقفے وقفے سے گلیشیر سرکنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، علاقے میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے متاثرین کے لیے امدادی سامان پہنچانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔
گلیشیر سرکنے سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے ایک طرف سڑکیں مکمل تباہ ہوگئی ہیں دوسری جانب سیلابی کٹاؤ کے زد میں آنے سے اشکومن اور ایمت کا زمینی رابطہ بھی گزشتہ تین روز سے مکمل منقطع ہے۔
Comments are closed.