بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کا وزیرِ اعلیٰ سندھ کو نوٹس

ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔

جاری کیے گئے نوٹس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی 21 جون کے جلسے میں شرکت اور خطاب قواعد کی خلاف ورزی تھی۔

الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ 28 جون کو ایک بجے الیکشن کمیشن لاڑکانہ آفس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ خود پیش ہوں یا ان کا وکیل پیش ہو۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی کمشنر کو بھی وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نوٹس بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

ڈی ایم او الیکشن کمیشن کا نوٹس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سے کہنا ہے کہ کئی ذرائع سے آپ کی جلسے میں شرکت اور خطاب کی تصدیق ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چیئرمین پیپلز پارٹی، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو بھی 28 جون کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.