بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صہیب مقصود کشمیر کی خوبصورتی سے متاثر

کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم مظفر آبادٹائیگرز کے صہیب مقصود کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کرکٹ کھیلی ہے مظفر آباد کرکٹ گراؤنڈ دنیا کے خوبصورت گراؤنڈز میں سے ایک ہے۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے مقابلے مظفر آباد اسٹیڈیم میں جاری ہیں جہاں اسٹارز کھلاڑی ایکشن میں ہیں، لیگ میں شامل کھلاڑی پہاڑوں کے درمیان میں واقع گراونڈ کی خوبصورتی کے سحر میں مبتلا ہیں۔

کرکٹر صہیب مقصود کا کہنا ہے کہ کرکٹ کا تو مزہ آ رہا ہے لیکن اسٹیڈیم کی خوبصورتی بہت شاندار ہے، کرکٹ کھیلنے کا مزہ مزید بڑھ جاتا ہے، ارد گرد ماحول بہت اچھا ہے، پہاڑوں میں واقع گراؤنڈ دنیا کے خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک ہے۔

صہیب مقصود نے کہا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں مقابلے کی کرکٹ ہو رہی ہے، سب کرکٹرز کو رِدَھم میں رہنے کا موقع مل رہا ہے، آگے کرکٹ بہت زیادہ ہے، میں انفرادی طور پر خوش ہوں کہ کے پی ایل میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل کھیلوں گا تو فارم میں رہوں گا اور اس کا مجھے فائدہ ہو گا، میں سمجھتا ہوں کہ کے پی ایل ایک اچھے وقت میں ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.