بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صنعتی اور زرعی پیداوار میں بہتری، ٹیکس ریونیو اور ترسیلات زر میں اضافہ، وزارت خزانہ کی رپورٹ

ملک میں صنعتی اور زرعی پیداوار میں بہتری آئی ہے، اور زرِ مبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر ہوگئے، اس حوالے سے وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 8.2 فیصد رہی۔ برآمدات 14 ارب 30 کروڑ ڈالرز رہیں۔ ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 2 ہزار 572 ارب روپے رہیں۔

وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق معاشی بحالی اور سرگرمیوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسکے علاوہ صنعتی اور زرعی پیداوار میں بہتری آئی ہے اور ٹیکس ریونیو اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے زائد ہو گئے ہیں۔ اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کورونا سے پہلے والی سطح سے بھی اوپر چلی گئی ہے۔ کپاس کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے تاہم رواں سال گندم کا پیداواری ہدف حاصل کرلیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.