جہاز سے بھی تیز رفتار سفری سہولت فراہم کرنے والی ورجن ہائپرلوپ ٹیکنالوجی اب خلیجی ممالک کو آپس میں ملائے گی۔
ورجن ہائپرلوپ کی رفتاری اتنی تیز ہوگی کہ ریاض سے جدہ کا سفر صرف 76 منٹ میں طے ہوگا۔
یہ ٹیکنالوجی جدہ، مکہ مکرمہ، ریاض، کویت، ابوظبی ، دبئی اور مسقط کے درمیان تیز ترین سفری روابط کی گرہ باندھے گی۔
اگلے ہفتے سعودی عرب میں بگ 5 سعودی شو ہونے جارہا ہے جس میں ممکنہ طور پر ہائپرلوپ ٹیکنالوجی کی تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں گی۔
ابتدائی طور پر کہا گیا ہے کہ ہائپرلوپ کی رفتار متوقع طور پر 1250 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
Comments are closed.