صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔
صدر مملکت کے خطاب کے دوران حزب اختلاف کی جماعتوں کا شور شرابا جاری رہا، وہ حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔
اپوزیشن ارکان نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر میڈیا پر مارشل لاء مسترد، آزاد میڈیا پر حملہ نامنظور، پی ایم ڈی اے مسترد، میڈیا کی زبان بندی نامنظور اور لوگوں کا معاشی قتل عام بند کرو جیسے نعرے درج تھے۔
احتجاج کے بعد اپوزیشن اراکین نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔
دوران خطاب صدر مملکت نے اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ چاہے آپ شور مچائیں لیکن آپ کو حقیقت تسلیم کرنا پڑے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک صنعتی انقلاب سے گزر رہا ہے، جسے شور شرابے سے نہیں روکا جاسکتا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہاکہ انتخابی اصلاحات کو سیاسی فٹبال نہ بنایا جائے، انتخابات میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے وزیراعظم کی خوب تعریف کی اور کہا کہ دنیا عمران خان کے سیاسی تدبر پر ان کی شاگردی اور مریدی اختیار کرے۔
Comments are closed.