صدر عارف علوی نے پنجاب کے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کے لیے گورنر پنجاب کا عذر قبول کرلیا۔
صدر نے گورنر پنجاب کا خط اپنے نوٹ کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس بھجوا دیا ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ گورنر پنجاب کا خط اپنی وضاحت خود ہے اسے دیکھ لیجیے۔
گورنر پنجاب نے خط میں لکھا تھا کہ حمزہ شہباز کا انتخاب درست نہیں ہوا، اس لیے وہ ان سے حلف نہیں لے سکتے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کے لیے شخصیت، مقام اور وقت کے تعین کیلئے صدر عارف علوی کو یاددہانی کا خط لکھا تھا۔
وزیراعظم ہاؤس نے خط میں کہا کہ اگر حمزہ شہباز کے حلف میں مزید تاخیر کی تو توہین عدالت کی بھی کارروائی ہو سکتی ہے اور معاملہ اس سے آگے بھی جاسکتا ہے۔
Comments are closed.