بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی انٹرویو سے متعلق وضاحت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے سائفر سے متعلق انٹرویو پر ایوان صدر سے وضاحتی اعلامیہ سامنے آ گیا۔

ایوان صدر سے جاری کیے گئے وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت کی بات کو سیاق و سباق سے مکمل طور پر ہٹ کر پیش کیا گیا۔

انٹرویو میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ سازش کے بارے میں شبہ ہے، سازش پر حتمی فیصلہ تحقیقات کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کوخط لکھنے سے اب تک مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا کہ پختہ یقین ہے کہ سائفر کی تحقیقات ہونی چاہئیں، تمام دستیاب واقعاتی شواہد سمیت پورے معاملےکی غیرجانبدارانہ تحقیقات ضروری ہیں، بدقسمتی کی بات ہے کہ انٹرویو کے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

صدر عارف علوی نے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اس حقیقت پر قائل نہیں کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کےلیے غیر ملکی سازش ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ساز ش کے معاملے پر ان کے شبہات ہیں، چیف جسٹس کو مراسلہ بھیجا ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.