صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف نجی بینک کی اپیل مسترد کردی ہے۔
صدر مملکت نے فراڈ کا نشانہ بننے والے شخص کو رقم کی واپسی سے انکار پر بینک کی درخواست مسترد کی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بینک متاثرہ شہری کےاکاؤنٹ میں تقریباً 5 لاکھ روپے کی رقم واپس جمع کرائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مناسب اور فعال انٹرنیٹ بینکنگ سسٹم کی موجودگی سے اس فراڈ کو روکا جاسکتا تھا۔
صدر مملکت نے یہ بھی کہاکہ صارفین کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کی ذمے داری بینک پر لاگو ہوتی ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ بینک اپنے صارفین کو الیکٹرانک رقم منتقلی کے بارے میں آگاہی دے۔
نامعلوم شخص کو معلومات کی فراہمی پر شہری کے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ روپےانٹرنیٹ بینکنگ سےنکالے گئے۔
کراچی کے شہری کو موبائل پر نوسرباز افراد نے مردم شماری اور بینک کا کارکن ظاہر کرکے معلومات حاصل کیں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ بینک نے شہری کی اجازت کے بغیر اکاؤنٹ پر لاگو یومیہ حد سے زائد رقم منتقل کرکے بدانتظامی کی۔
Comments are closed.