بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا

صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل سوا 12بجے طلب کر لیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چاہے وہ اسمبلی میں ہوں یا نہیں، اپوزیشن کو نہیں چھوڑیں گے، ان کے خلاف قوم کو باہر نکالیں گے، حفیظ شیخ کو پیسہ چلا کر ہروایا گیا۔

ادھر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہیہ بات ہفتے کو بتائیں گے کہ وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر اپوزیشن کیا کرے گی جبکہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف ہر ہتھیار استعمال کریں گے چاہے وہ لوٹا ہی کیوں نہ ہو۔

وزیر دفاع شیخ رشید نے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو کابینہ فارغ ہو جائے گی، ادارے سینیٹ انتخابات میں غیر جانب دار رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.