جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

صدر مملکت نے احد چیمہ کو مشیر کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احد چیمہ کو مشیر کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری نگراں وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

صدر مملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے تحت نگراں وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

نگراں وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.