صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دے دیا۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں صدر سے اینکر نے استفسار کیا کہ آپ کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے؟ جس پر صدر نے جواب دیا کہ تعلق تھا!
انہوں نے اپنے جواب کی مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایوان صدر میں رہتے ہوئے میرا تعلق کسی بھی سیاسی پارٹی سے نہیں ہے۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ میری سوچ پی ٹی آئی کے مطابق ہے کیونکہ میں کرپشن ختم کرنے کے لیے ساتھ نکلا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ جو کل ایک پیج پر تھے اور جو آج ایک پیج پر ہیں، یہ سب ہی مل کر ایک پیج بناسکتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات خراب ہوئے بھی ہیں تو یہ انہی کا کام ہے کہ درست بھی کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اسمبلیوں مں واپس جانے کی عدالتی تجویز سیاسی ہے، ججمنٹ نہیں، آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے سارے کام ہونے چاہئیں۔
عمران خان آج صحافیوں سے گفتگو میں قومی اسمبلی میں واپسی سے متعلق اپنی شرط بیان کی اور کہا کہ امریکی سائفر کی تحقیقات کی جائیں تو اسمبلی میں واپس آسکتے ہیں۔
Comments are closed.