بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں ڈینگی سے مزید دو افراد جاں بحق

کراچی میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے، صوبے میں ڈینگی کے 335 کیسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے ہلاک دونوں افراد کا تعلق ضلع وسطی سے ہے، صوبے میں ڈینگی سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 33 ہوگئی، ڈینگی سے 32 افراد کراچی اور ایک حیدرآباد میں جاں بحق ہوا۔

24 گھنٹوں میں کراچی میں 257 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے، جبکہ حیدرآباد میں 50، میرپورخاص میں 17 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔

سکھر اور شہید بے نظیر آباد میں 5، 5 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے، شکارپور میں ایک شخص ڈینگی وائرس کا شکار ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.