بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سب جیل میں محفوظ نہیں، سینٹرل جیل بھیجا جائے، عزیر بلوچ کی درخواست

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیز بلوچ نے سب جیل قرار دیے گئے مٹھا رام ہاسٹل میں خود کو غیر محفوظ قرار دے دیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت جوڈیشل کمپلیکس میں عزیز بلوچ کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔

لیاری گینک وار کے سرغنہ نے عدالت میں سب جیل قرار دیے گئے مٹھا رام ہاسٹل سے اپنی سینٹرل جیل منتقلی کی درخواست دی۔

ملزم عزیر بلوچ نے درخواست میں کہا ہے کہ سب جیل مٹھا رام میں خود کو غیر محفوظ سمجھتا ہوں۔

عدالت نے ملزم کی درخواست پر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر سے جواب طلب کیا اور ملزم کے وکیل سے معاونت طلب کرلی۔

عزیر بلوچ کو جون 2020ء میں محکمہ داخلہ کے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سینٹرل جیل کراچی سے سب جیل مٹھا رام ہاسٹل منتقل کیا گیا تھا۔

ملزم عزیر بلوچ کو ملٹری کورٹ سے 12 سال قید کی سزا ہوچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.