بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدر عارف علوی سے گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین نے ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر عارف علوی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے وسیع مواقع ہیں، گلگت بلتستان کی تیز تر ترقی کیلئے مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ اچھی حکومت کی پہچان یہ ہے کہ ترقی کے سفر میں تیزی آتی ہے، پاکستان کی ترقی کے بارے میں پرامید ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء میں بھی ہم نے دنیا کے کئی ممالک سے زیادہ ترقی کی ہے، ہم میں ہر لحاظ سے آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے، اس لیے مستقبل سے پراُمید ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے دوسرے اضلاع میں بھی قراقرم یونیورسٹی اور بلتستان یورنیورسٹی کے کیمپس بنائے جائیں گے۔

صدر مملکت نے گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے ضروری وسائل کی فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.