بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدر آزاد کشمیر کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پرویز الہٰی نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کےلیے کوشاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہر فورم پر موثر انداز میں اس مسئلہ کو اجاگر کر رہا ہے، حصول آزادی کی جدوجہد میں کشمیری اکیلے نہیں، پاکستان کا بچہ بچہ ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےمہنگائی اوربیروزگاری کے خلاف 24 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ۔

بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے پنجہ استبداد سے نجات حاصل کرنے کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔

صدر آزاد کشمیر نے یہ بھی کہا کہ صحت، تعلیم اور دہشت گردی جیسے مسائل پر اجتماعی کوششوں سےقابو پایا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم کے نہ آنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کوئی ٹوئٹ سامنے نہیں آیا۔

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صدر آزاد کشمیر کو پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان کا دورہ کروایا۔

بیرسٹر سلطان محمود نے چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت فنکشنل ہونے پر مبارک باد دی۔

قومی احتساب بیورو( نیب ) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیدادیں فوری طور پر فروخت کرنے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے ایوان کو قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ سے مزین کیے جانے پر پرویز الہٰی کو خراج تحسین پیش کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.