بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدارتی ریفرنس پر رائے پیر کو سنائے جانے کا امکان، ذرائع

سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے کے صدارتی ریفرنس پر رائے پیر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس پر رائے پیر کو دے گی۔

ذرائع کے مطابق ریفرنس کی فکسیشن سے وکلا کو میسیج کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی ریفرنس پر رائے محفوظ کر لی۔

اٹارنی جنرل پاکستان اور دیگر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالتِ عظمیٰ نے رائے محفوظ کی۔

سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ سے متعلق ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کیا وجہ ہے کہ انتخابی عمل سے کرپشن کے خاتمے کے لیے ترمیم نہیں کی جا رہی؟

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ اوپن بیلٹ سے متعلق ترمیمی بل پارلیمنٹ میں موجود ہے، ترمیم میں کیا مسئلہ تھا؟

انہوں نے استفسار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ نون کا دور گزرا انہوں نے ترمیم کیوں نہیں کی؟

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پیپلزپارٹی دور میں بھی سینیٹ الیکشن سے متعلق موقع تھا، آپ نے ویڈیو بھی دیکھی ہے، کیا آپ دوبارہ وہی کرنا چاہتے ہیں؟

انہوںنے مزید کہا کہ ہر جماعت شفاف الیکشن چاہتی ہے لیکن بسم اللّٰہ کوئی نہیں کرتا، سب کرپٹ پریکٹس کو تسلیم بھی کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابی عمل شفاف بنانے کے لیے پارلیمنٹ میں قرار دادیں منظور ہوتی ہیں، مگر کرپشن کے خاتمے کے اقدامات کوئی نہیں کر رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.