جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

صحت سے متعلق اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنا ہو گا: نگراں وزیرِ اعظم

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ صحت سے متعلق اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنا ہو گا۔

عالمی ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پہلے عالمی ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کا انعقاد پاکستان کے لیے اعزاز ہے، تمام مندوبین کو شرکت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں صحت کے مسائل کا حل ضروری ہے، وبائی امراض کے تدارک کے لیے مضبوط اقدامات وقت کی ضرورت ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، ہیلتھ سسٹم کو وقت کے ساتھ مضبوط بنانا ہو گا، علاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مشترکہ تحقیق سے وبائی امراض کے علاج کا طریقہ کار تلاش کرنا ہو گا، نظام صحت کی بہتری کے لیے مانیٹرنگ بہت ضروری ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا کو عام انسان کی صحت کے بارے میں ذمے دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.