صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر کو اسلام آباد میں سول جج مبشر حسن چشتی کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔
اس موقع پر جج مبشر حسن چشتی نے سوال کیا کہ ’شاہنواز کون ہے؟ آپ کو کب گرفتار کیا گیا؟۔‘
ملزم شاہنواز نے جواب میں کہا کہ مجھے جمعہ کی صبح گرفتار کیا گیا۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم شاہنواز نے باہر سے بلوا کر اپنی اہلیہ کو بےدردی سے قتل کیا۔
پولیس کی جانب سے ملزم شاہنواز کے 10 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر جج نے شاہنواز کے وکیل سے سوال پوچھا کہ ’کچھ بولنا چاہتے ہیں؟‘۔
ملزم شاہنواز کے وکیل کا کہنا تھا کہ بلائند مرڈر ہے، پہلا ریمانڈ ہے، کوئی اعتراض نہیں۔ یہ قتل ابھی صرف الزام کی حد تک ہے۔
Comments are closed.