سکھر کے صحافی اجے لالوانی کے قتل کے معاملے میں سندھ حکومت نے ڈی آئی جس ذوالفقار لاڑک کی سربراہی میں جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ جے آئی ٹی 30 دن میں صحافی کے قتل کے محرکات پر رپورٹ جمع کروائے گی۔
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ اجے لالوانی کی سول اسپتال سکھر میں موت کے محرکات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
نوٹیفیکشن کے مطابق ڈی آئی جی ذوالفقار لاڑک اس جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے جبکہ اس میں آئی ایس آئی، انٹیلیجنس بیورو، رینجرز اور اسپیشل برانچ کے افسران بھی شامل ہوں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سکھر کے صحافی اجے لالوانی کے قتل کے معاملے کا نوٹس لیا تھا، جس کے بعد وزیر اعلی سندھ کے احکامات پر اجے لالوانی کے قتل کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔
Comments are closed.