قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران صحافیوں کے تحفظ کا بل پیش کر دیا گیا، بل پیش کرنے کے بعد اس پر ایوان میں کارروائی ہوئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے، اس وقت صحافیوں کا معاشی قتل جاری ہے اور ان پر حملے بھی ہو رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے بل کے لیے جدوجہد پر صحافیوں کو سلام پیش کرتی ہوں، میں تنازع سے بچنے کے لیے اپنا پرائیویٹ ممبر بل واپس لیتی ہوں۔
اس ضمن میں وزیرِ مملکت اطلاعات و نشریات فرخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل 2021ء قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ پورے ایوان کی ذمے داری ہے کہ اس بل کو پاس کر کے نافذ العمل بنایا جائے تاکہ ہر قسم کے استحصال کا خاتمہ ہو سکے۔
اپنے ٹویٹ میں وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ وفاقی وزراء چوہدری فواد حسین اور ڈاکٹر شیریں مزاری کو اس بل کا خاص کریڈٹ جاتا ہے۔
Comments are closed.