پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے آج آزاد میڈیا کی آواز کو دبانے کے لیے کالے حکومتی قانون کے خلاف بطور احتجاج صدارتی خطاب کا بائیکاٹ کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج 20 ہزار خاندانوں کو بےروزگار کردینے کے سیاہ فیصلوں اور الیکشن کمیشن کی تذلیل کے خلاف احتجاجاً پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کا بائیکاٹ کیا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے آج صحافت اور اپوزیشن سے مسلسل سیاسی انتقام کے خلاف بطور احتجاج مشترکہ پارلیمانی اجلاس سے صدارتی خطاب کا بائیکاٹ کیا۔
Comments are closed.