وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی کی جیت کے لیے ہر سیاسی، جمہوری اور قانونی حربہ استعمال کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن خرید و فروخت سمیت تمام غیرقانونی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن غیرقانونی و غیراخلاقی ہتھکنڈوں سے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے غیرقانونی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ سینٹ انتخابات کے معرکہ کے بعد حکومت اپوزیشن کے درمیان سیاسی میدان پرسوں ( 12 مارچ ) جمعہ کو سجے گا۔ جہاں چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے لیے حکومت اپوزیشن پارٹیوں نے نمبر گیم پوری کرنے کی کوششوں کو تیز کر دیا ہے۔
چیئرمین سینٹ کے لیے حکومت نے صادق سنجرانی اور پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
Comments are closed.