رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی کو پہلی مرتبہ منتخب کرانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا گیا۔
میاں جاوید لطیف نے جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے متعلق کہا ہے کہ صادق سنجرانی کو تحریک عدم اعتماد سے بھی بچایا گیا۔
جاوید لطیف نے کہا ہے کہ میرٹ پر دیکھا جائے تو یوسف رضا گیلانی پر کیس کی کوئی تلوار نہیں، الیکشن کمیشن کے پاس وزیراعظم کا کیس بھی چھ سال سے پڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام حکومت سے چھٹکارا چاہتی ہے، اسی لیے ہم لانگ مارچ کر رہے ہیں، اگرسیاسی قیادت کردار ادا نہیں کرے گی تو کس منہ سے عوام کے پاس جائے گی۔
Comments are closed.