بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صادق سنجرانی کا سراج الحق کو ٹیلی فون، چیئرمین سینیٹ انتخاب میں ووٹ کی درخواست

صادق سنجرانی کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں انھوں نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹ دینے کی درخواست کی ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ٹیلی فونک رابطے میں صادق سنجرانی نے امیر جماعت اسلامی سے سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس بات چیت کے دوران صادق سنجرانی نے سراج الحق سے سینیٹ انتخاب میں ووٹ دینے کی درخواست کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے امیر جماعت اسلامی سے سے رابطہ کیا اور سینیٹ میں ووٹ دینے کی درخواست کی۔

انھوں نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.