امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے آواز اٹھا دی۔
شیلا جیکسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں حد نگاہ تک پانی ہی پانی ہے، سیلاب کا پانی نکلنے میں چھ ماہ سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
پاکستان کا دورہ کرنے کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے شیلا جیکسن نے کہا کہ پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔
شیلا جیکسن نے بریفنگ کے دوران پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تصاویر بھی دکھائیں۔
Comments are closed.