بدھ 22؍شعبان المعظم 1444ھ15؍مارچ 2023ء

شیری رحمٰن نے ماضی میں گرفتاری دیتے ہوئے زرداری کی ویڈیو شیئر کردی

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے  ماضی میں گرفتاری دیتے ہوئے آصف زرداری کی ویڈیو شیئر کردی۔

شیری رحمٰن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج جب عمران خان گرفتاری سےچھپتا پھر رہا ہے، وہ وقت یاد آرہا ہے کہ صدر زرداری جیل جاتے ہوئے الٹا ہمیں حوصلہ دے رہےتھے، ذوالفقار علی بھٹو، شہید بی بی، آصف زرداری اور دیگر نے ہمیشہ ہنستے ہوئے قانون اور عدالت کا سامنا کیا اور گرفتاریاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے گرفتاری کیلئے آنے والوں کو عزت و احترام کے ساتھ خوش آمدید کہا اور ان کو چائے کے ساتھ خاطرداری کی۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ صدر زرداری کے ‏چہرے پر مسکراہٹ تھی اور انداز باوقار تھا، انہوں نےگرفتاری ایسے دی کہ گرفتار کرنے والوں کی نگاہیں شرمسار ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بینظیربھٹو، فریال تالپور اور دیگر نے بغیر سوال اور مزاحمت کے گرفتاریاں دیں، پولیس اور گرفتاری سے چھپ کر عمران خان نے اپنا مذاق اڑایا ہے، ‏کونسا سیاسی قائد اپنی گرفتاری سے بچنے کیلئے کارکنان اور عورتوں کو ڈھال بناتا ہے؟ 

انہوں نے کہا ہے کہ ‏کسی بھی سیاسی لیڈر نےگرفتاری سے بچنے کیلئے کبھی اتنا تماشہ نہیں لگایا جتنا ڈرپوک خان نےلگایا ہے۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کا پرچار کرنے والے عمران خان اور ان کی ڈنڈا بردار فورس کل سے قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہے۔

انہوں نے کہا کہ باعزت طریقے سے گرفتاری دینے سے سیاستدان کے قد میں اضافہ ہوتا ہے، ‏ہمارے قائدین نے ہمیشہ اپنے کارکنان اور چاہنے والوں کا مان رکھا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف نے کل سے زمان پارک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، عمران خان گرفتاری سے بچنے کیلئے اپنے کارکنان اور پولیس والوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے، ایک خود غرض لیڈر ہی لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.