بدھ 22؍شعبان المعظم 1444ھ15؍مارچ 2023ء

میڈیا کی نفرت انگیزی کا میگھن کے ذہن پر بہت برا اثر پڑا، شہزادہ ہیری

برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ میڈیا کی نفرت انگیزی کی وجہ سے میگھن کے ذہن پر بہت برا اثر پڑا۔

شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب ’اسپیئر‘ میں انکشاف کیا ہے کہ’میڈیا کے ناگوار روّیے کی وجہ سے میگھن نے جینے کی خواہش ہی چھوڑ دی تھی یہاں تک کہ ایک دن جب میں گھر واپس پہنچا تو میں نے میگھن کو روتے ہوئے پایا۔

اُنہوں نے لکھا کہ’میگھن کو یوں روتے ہوئے دیکھ کر میں نے بے قابو ہو کر رونے کی وجہ پوچھی، وہ اس وقت حاملہ تھی تو مجھے وہ منظر دیکھ کر لگا کہ ہم ایک بار پھر اپنے بچے کو کھو دیں گے، میں گھٹنوں کے بل اس کے پاس بیٹھ گیا‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’میگھن نے اس وقت مجھ سے جو کچھ بھی کہا میں سمجھ نہیں سکا یا شاید میں سمجھنا نہیں چاہتا تھا‘۔

شہزادہ ہیری نے لکھا کہ’میرا ذہن میگھن کے الفاظ سن کر الجھ سا گیا تھا کیونکہ وہ الفاظ بہت تکلیف دہ تھے اور وہ یہ جاننا چاہتی تھی کہ اس نے ایسا کونسا جرم کیا ہے جس کے نتیجے میں اس سے سب کو اتنی نفرت ہے‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’میگھن اس ناگوار روّیے کو نہ صرف اپنے لیے بلکہ میرے لیے، اپنی والدہ کے لیے اور ہم سب کے لیے روکنا چاہتی تھی لیکن وہ ایسا نہیں کرسکی اس لیے بالکل روپوش ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.