سینیٹ میں ضمنی ایجنڈا پر بل منظور کیے جانے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، اراکین چیئرمین سینیٹ کی ڈیسک کے گرد جمع ہو گئے، پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے نعرے لگوا دیئے۔
چیئرمین سینیٹ نے رضاربانی سے کہا اسٹاف کو نہیں شیری رحمان کو ڈانٹیں۔ جس کے جواب میں رضا ربانی نے کہا یہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ایما پر کیا جا رہا ہے۔
شیری رحمان نے کہا ایوان بالا تعمیری قانون سازی کررہا تھا لیکن آج حکومت نے ایوان میں آلودگی پھیلائی، پارلیمان کا تقدس پامال ہوا ہے، ضمنی ایجنڈا پر بل منظوری کی کوئی حیثیت نہیں۔
اپوزیشن کے احتجاج کے دوران فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ اسپتال بل اور این آئی ایچ ترمیمی بلز کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے۔
Comments are closed.