عدالتی حکم کے باوجود تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر اپنے خلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج پیش ہو گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توہینِ عدالت کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار ایمان مزاری اپنی وکیل زینب جنجوعہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
آئی جی اسلام آباد کی جانب سے تحریری جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا گیا۔
عدالت کی جانب سے جواب کی نقل درخواست گزار کو دینے کی ہدایت دی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ آپ رپورٹ دیکھ لیں پھر کیس کال کریں گے۔
اس کے بعد عدالتِ عالیہ نے سماعت میں کچھ دیر کے لیے وقفہ کر دیا۔
Comments are closed.