اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری عمران خان کے رویے سے نالاں

‏پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری ایڈووکیٹ پارٹی چیئرمین عمران خان کے رویے سے نالاں ہیں۔

ایک ٹیلیویژن پروگرام میں ایمان مزاری نے کہا کہ افسوس ہوا، عمران خان نے میری والدہ کی گرفتاری کے 5 تا 6 دن بعد جاکر کوئی بیان دیا اور اُن کا نام لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت عمران خان صاحب کو صرف اپنی اور اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پڑی ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.