پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری ایڈووکیٹ پارٹی چیئرمین عمران خان کے رویے سے نالاں ہیں۔
ایک ٹیلیویژن پروگرام میں ایمان مزاری نے کہا کہ افسوس ہوا، عمران خان نے میری والدہ کی گرفتاری کے 5 تا 6 دن بعد جاکر کوئی بیان دیا اور اُن کا نام لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت عمران خان صاحب کو صرف اپنی اور اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پڑی ہوئی ہے۔
Comments are closed.