وزیر داخلہ شخ رشید نے جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر بننے والے نیلسن منڈیلا کے ہمراہ ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔
شیخ رشید آج کل سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر بیتے دنوں کی یادیں شیئر کر رہے ہیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شیخ رشید ایک بار پھر عمران خان کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر ماضی کی یادگار تصاویر جاری کی جاتی تھیں، اب شیخ رشید کی ٹائم لائن دیکھیں تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی ماضی کی یادوں میں کھوئے ہوئے ہیں۔
حال ہی میں شیخ رشید نے نیلسن منڈیلا کے ہمراہ 90 کی دہائی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جسے ان کے چاہنے والے خوب پسند کر رہے ہیں اور تبصرے کر رہے ہیں۔
شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ نیلسن منڈیلا کے ہمراہ یہ یادگار تصویر سوئزرلینڈ میں 90 کی دہائی میں لی گئی تھی۔
اس سے قبل شیخ رشید نے ٹوئٹر پر سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد، سابقہ وزیر اعظم معراج خالد اور صحافیوں کی ٹیم کے ہمراہ سرگودھا ایئر بیس پر ایف 16 طیارے میں گروپ فوٹو شیئر کیا تھا۔
Comments are closed.