عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف بلوچستان کے شہر حب کے صدر تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
شیخ رشید کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کارکن نے ایف آر درج کرائی۔
درخواست گزار علی اصغر کے جانب سے جمع کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق شیخ رشید ملک میں امن و امان کو خراب کرنے اور خون ریزی کرانے کی سازش کررہے ہیں۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کے نازیبا الفاظ سے پاکستان پیپلز پارٹی اور عوام میں اشتعال پھیل گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق شیخ رشید کے خلاف 506۔504۔500۔186اور 153ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے
Comments are closed.