کراچی کے دورے پر آئے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے پاک بحریہ ڈاکیارڈ کا دورہ کیا ہے۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ وی ایڈمرل نوید اشرف نے ڈاکیارڈ پہنچنے پر وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا استقبال کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کوپاک بحریہ کی آپریشنل قوت اور نیول آپریشن کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیاگیا اور سب میرین حمزہ کا تفصیلی دورہ کروایا گیا۔
وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔
Comments are closed.