بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیخ رشید نے 90 کی دہائی کی یادگار شیئر کردی

وزیر داخلہ شیخ رشید نے 90 کی دہائی کی یادگار تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہے۔

شیخ رشید نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد، سابقہ وزیر اعظم معراج خالد اور صحافیوں کی ٹیم کے ہمراہ سرگودھا ایئر بیس پر ایف 16 طیارے میں گروپ فوٹو شیئر کیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر عمران خان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے تین کے علاوہ سب اکاؤنٹس کو اَن فالو کردیا۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے شیخ رشید نے ’یادگارِ نوے کی دہائی‘ بھی لکھا۔

شیخ رشید کے اس ٹوئٹ کے شیئر کیے جانے کے بعد اُن کے میڈیا کورڈینیٹر شعیب امیر نے بھی 90 کی دہائی کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ عدالت سے سزا سننے کے بعد خوشگوار موڈ میں گاڑی میں سوار ہورہے ہیں۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ’ 9 فروری 1995 کو مقامی عدالت سے سات سال قید بامشقت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سننے کے بعد خوشگوار موڈ میں گاڑی میں بیٹھ کر جیل کی طرف روانہ ہوتے ہوئے۔‘

یاد رہے کہ وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شیخ رشید نے ٹوئٹر پر سب کو ان فالو کردیا تھا۔

 وزیر داخلہ شیخ رشید صرف وزیراعظم عمران خان، پاکستان مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کو فالو کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.