بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیخ رشید نے لانگ مارچ کی کال سے متعلق کیا کہا؟

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی کال ناگزیر ہے اور تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مسئلہ اپنے کیسز ختم کرانا تھا، مہنگائی اور غریب ایک بہانہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو اپنے رشتہ دار سے تبدیل کرانا تھا، گھر کی بات گھر میں ہی رکھوانا تھا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ غریب معاشی طور پر مر جائیں گے، ہر ایک کو اپنا نام نکلوانا تھا، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا تھا کہ تیاری کررہے ہیں ہفتے یا اتوار کو حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ سے متعلق پارٹی ذمہ داران کو اہداف سونپ دیے۔

حکومت کے خلاف لانگ مارچ کے معاملے پر عمران خان کی زیر صدارت مرکزی قائدین کا مشاورتی اجلاس ہوا تھا، جس میں سیاسی صورتحال، مجرموں کو ملنے والے این آر او پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.