بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیخ رشید سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں، پلوشہ خان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ 

اپنے ایک بیان میں پلوشہ خان نے کراچی میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کا دفاع کرتے ہوئے وفاقی وزراء کے بیان پر ردِ عمل دیا۔ 

انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی صحت کا تحفظ کر رہی ہے۔

پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔

پی پی سینیٹر نے شیخ رشید کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں۔

پی پی رہنما نے وفاقی وزیر داخلہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی نالائقی کی وجہ سے اسلام آباد غیر محفوظ ہو گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.