اتوار 14؍ربیع الاول 1445ھ یکم؍اکتوبر 2023ء

شیخ رشید، فرح حبیب، عثمان ڈار کے مسنگ پرسن ہونے پر خاموشی ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سینئر سیاستدان لاپتہ ہیں اور سیاسی جماعتیں اور چیف جسٹس خاموش ہیں۔

ایک بیان میں سابق سینیٹر نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اور فرخ حبیب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عثمان ڈار مسنگ پرسن ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جس حالت میں سب کے سامنے آئے ہیں، اس پر بھی سیاسی جماعتوں اور چیف جسٹس کی جانب سے مکمل خاموشی ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ بھی کہا کہ اختلاف اپنی جگہ لیکن یہ کیسی رسمیں ڈالی جا رہی ہیں، پوچھتا ہوں سیاستدان اور صحافی کب جاگیں گے؟

اُن کا کہنا تھا کہ اپنے سابقہ جرنیلوں کو بچانے کےلیے تو نواز شریف کو دو دن میں پیچھے ہٹادیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.