بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیخوپورہ ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی نے جلیل شرقپوری کے کزن کو ٹکٹ دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی کے حلقے 139 شیخوپورہ کے ضمنی الیکشن کے لیے ن لیگی ایم پی اے جلیل شرقپوری کے کزن کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

پی پی 139 کے ضمنی الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے میاں ابوبکر شرقپوری کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے۔

ابوبکر شرقپوری ن لیگ کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کے کزن ہیں، پی ٹی آئی نے انہیں جلیل شرقپوری کی موجودگی میں پارٹی ٹکٹ دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.